محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند

Mohsin Naqvi meets with national team, players' morale boosted

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کے عزم و حوصلے کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف موجود تھے۔

اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی شریک تھے۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ قومی ٹیم میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ملاقات کا مقصد میگا ایونٹ سے قبل کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنا اور ٹیم کو درپیش معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے