ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور میں ایچی سن کالج، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکی طلباء اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشستوں کااہتمام کیاگیا،نشست کے دوران قومی سلامتی،نوجوانوں کے کردار،جدیددور میں متفرق چیلنجز اور ہائبرڈ وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی گئی،تعلیمی اداروں کےسربراہان، اساتذہ اور طلباء نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ جس دن ملک کو ضرورت پیش آئی تمام اساتذہ اور طلباء دفاع کیلئے فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،ڈی جی آئی ایس پی آرکی موجودہ چیلنجز سےمتعلق گفتگو نوجوانوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل رہی۔
طلباء نےاظہارِخیال کرتےہوئےکہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی گفتگو سے تمام طلباء کو جدید دور کی فکری جنگ کو سمجھنے میں مدد ملی،پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں میں اعتماد اور شعور کیلئے اہم اقدام ہے،طلباء نے دشمن کیخلاف متحد رہنے اور افواجِ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا۔