بلوچستان کے علاقے خاران میں 3.6 شدت کا زلزلہ
بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزکے کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز خضدار سے 43 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔
،زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں