گورنر سندھ کا اعلان: بھارت کے خلاف فتح پر قومی ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام

Sindh Governor announces Rs 10 million reward for national team for victory against India

کراچی – گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی فتح پر وہ خود ایئرپورٹ جا کر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے اور ٹیم پر تین من پھولوں کی بارش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو شہر بھر میں تین ہزار کلو مٹھائی تقسیم کی جائے گی تاکہ شائقین کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا جا سکے۔

گورنر سندھ نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی قوم کی امید ہیں اور ان کی کامیابی پورے ملک کے لیے باعث فخر ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے