ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2026: بی این پولو نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائٹل جیت لیا
لاہور – جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کھیلے گئے ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ 2026 کے فائنل میں بی این پولو نے زبردست مقابلے کے بعد ایف جی پولو کو 7.5-9 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ دیکھنے کے لیے شائقین اور فیملیز کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
میچ کی جھلکیاں
بی این پولو کی جانب سے ثاقب خان خاکوانی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھ گول اسکور کیے، جبکہ فاروق امین صوفی، ابراہیم خلیل اور حمزہ مواز خان نے ایک ایک گول کیا۔
ایف جی پولو کی طرف سے مارکوس نے چھ گول اسکور کیے جبکہ راجہ تیمور ندیم ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔
سب سڈری فائنل
قبل ازیں کھیلے گئے سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس نے ٹیم بلوچستان کو 8-9 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
اختتامی تقریب
اختتامی تقریب میں ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مسز میر شعیب، میر حذیفہ احمد اور کلب سیکرٹری میجر (ر) عادل سلطان سمیت پولو کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
میچ کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ بابر نسیم کی گھوڑی کو دیا گیا۔