اسلام آباد: خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم

0

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر تحریک انصاف کا دھرنا اچانک ختم ہوگیا۔

دھرنے کے شرکا باہر سڑک سے اٹھ کر خیبرپختونخوا ہاؤس کے اندر چلے گئے۔ منسٹرز انکلیو، ججز کالونی اور پنجاب ہاؤس جانے والے تمام راستے بھی کھول دیے گئے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز کی قیادت میں ارکان دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجزمیں ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کا الگ دھرنا جاری ہے۔ پارلیمنٹ لاجز کا کیفے ٹیریا بھی بند کر دیا گیا تھا جس سے ارکان کو کھانے پینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دھرنے میں شریک ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی اسپتال منتقلی تک نہیں اٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی کو فوری اور بلاتاخیر اسپتال منتقلی کیا جائے۔

دوسری جانب حکومت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم کی جانب سے رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو آج ہی حکومت کے بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی بہتر ہونے لگی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ2ماہر ڈاکٹروں پرمشتمل پینل نے کیا، الشفا ائی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر محمدعارف نے آنکھ کا معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سے متعلق اپوزیشن قیادت کو آگاہ کردیاگیا، اپوزیشن کے2رہنماوں کوبانی کی آنکھ کےعلاج میں بہتری سے متعلق بتایا گیا۔ پمز کے ڈاکٹرعارف نے 24اور25جنوری کی رات بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پروسیجر کیا، انجیکشن کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی انکھ تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.