Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ سرگودھا انتظامیہ کاانتباہ

نومبر 26, 2026

سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

نومبر 26, 2026

لاہور کے علاقہ دھرم پور میں مریم نواز اوپن لائبریری قائم کر دی گئی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»شوبز»چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو ضمانت مل گئی
شوبز

چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو ضمانت مل گئی

EditorBy Editorفروری 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کو ضمانت مل گئی
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نئی دہلی – بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار راجپال یادو کو طویل عرصے سے جاری چیک باؤنس کیس میں مشروط ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

اداکار کو فروری کے پہلے ہفتے میں عدالت کے حکم پر تہاڑ جیل میں سرنڈر کرنا پڑا تھا کیونکہ وہ عدالت سے منظور شدہ تصفیہ معاہدے کی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے دہلی کی عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تقریباً 9 کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کر سکے۔

عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس سوارنا کانتا شرما نے واضح کیا تھا کہ اداکار کی قید محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ تصفیہ معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث انہیں جیل بھیجا گیا۔

پیر کے روز عدالت نے کچھ شرائط کے ساتھ ان کی ضمانت منظور کر لی جس کے بعد انہیں عارضی ریلیف حاصل ہوا۔

کیس کی تفصیلات

یہ معاملہ 2010 کا ہے جب راجپال یادو اور ان کی اہلیہ نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’آتا پتا لاپتا‘ کے لیے تقریباً 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔ فلم باکس آفس پر ناکام رہی جس کے بعد قرض کی واپسی ممکن نہ ہو سکی۔

مدعی کمپنی مرلی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیے گئے متعدد چیکس باؤنس ہو گئے تھے جس پر نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع ہوئی۔ سود اور جرمانوں کے باعث بقایا رقم بڑھ کر تقریباً 9 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

تصفیہ معاہدہ ہونے کے باوجود طے شدہ ادائیگیاں نہ ہونے پر عدالت نے رواں ماہ سخت کارروائی کرتے ہوئے اداکار کو جیل بھیج دیا تھا، تاہم اب انہیں مشروط ضمانت مل گئی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں

    نومبر 26, 2026

    ایران میں بغیر حجاب کنسرٹ کرنے پر گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا

    نومبر 25, 2026

    اداکار انوج پنڈت شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    نومبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.