بنکاک میں پاکستان ویمنز اے ٹیم کا سفارتخانے کا دورہ، سفیر رخسانہ افضال سے ملاقات

0

بنکاک: پاکستان ویمنز اے کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں قائم پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے ٹیم کا خیر مقدم کیا۔

Pakistan Women's A Team visits embassy in Bangkok, meets Ambassador Rukhsana Afzal

ملاقات کے دوران پاکستان میں خواتین کرکٹ کی ترقی، ویمنز اسپورٹس کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سفیر رخسانہ افضال نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کھلاڑی ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہیں۔

اس موقع پر پاکستان ویمنز اے ٹیم کی کپتان حفصہ خالد نے سفیر کو دستخط شدہ بیٹ اور گرین کیپ پیش کی، جسے انہوں نے اعزاز قرار دیتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز اے ٹیم تھائی لینڈ میں جاری ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شریک ہے اور اپنا آخری اور اہم گروپ میچ آج متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی، جس میں کامیابی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے اہم ہوگی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.