مسلم ہینڈز نے مستحق یتیم طلبہ اور ان کے خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کیے

0

اسلام آباد: مسلم ہینڈز نے مستحق یتیم طلبہ اور ان کے خاندانوں کی مدد کے لیے ایک اہم فلاحی اقدام کے طور پر راشن پیکجز تقسیم کیے۔ یہ راشن پیکجز براہِ راست مسلم ہینڈز اسکول آف ایکسیلنس، اسلام آباد کے ذریعے مستحقین تک پہنچائے گئے۔

اس اقدام کا مقصد ضرورت مند یتیم طلبہ اور ان کے خاندانوں کی بنیادی ضروریات زندگی کو پورا کرنا اور انہیں عزت و وقار کے ساتھ سہولت فراہم کرنا ہے۔ ادارے کے نمائندوں نے کہا کہ مسلم ہینڈز تعلیم اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے کمیونٹی کی ترقی اور انسانی خدمت کے مشن کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

یہ کاوش خدمتِ خلق، ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کی بہترین مثال ہے اور اس طرح کے اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.