ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے 5-3 سے کامیابی حاصل کر کے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز 2026 کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔گِفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 5-3 سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے آخری کوارٹر میں شاندار کم بیک کیا۔

جنوبی کوریا نے میچ میں تین گول کیے۔ پاکستان نے بھی تین گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔اس کے بعد قومی ٹیم نے آخری کوارٹر میں مزید دو گول کیے۔ پاکستان نے 5-3 سے کامیابی حاصل کر کے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان، عبدالرحمٰن، رانا وحید اور حنان شاہد نے گول کیے۔ رانا وحید نے دو گول اسکور کیے۔ حنان شاہد نے 59ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی فتح یقینی بنائی۔

پاکستان نے 12 سال بعد ایشین گیمز ہاکی میں تمغہ حاصل کیا ہے۔ قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2014 کے ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایشین گیمز 2026 میں ہاکی کا برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارک باد دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے