ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا دورۂ بنگلادیش، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

0

ئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان محدود اوورز اور ٹیسٹ سیریز کے لیے مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق دونوں ٹیمیں مارچ اور مئی میں مدِمقابل آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ڈھاکا میں کھیلی جائے گی، پہلا ون ڈے 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 مارچ کو شیڈول ہے۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے درمیان آئندہ بین الاقوامی مصروفیات سے قبل اہم تیاری سمجھی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا انعقاد ہوگا، جس کے اختتام پر پاکستان ٹیم دوبارہ بنگلادیش کا رخ کرے گی جہاں دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز مئی میں کھیلی جائے گی۔

مجوزہ پروگرام کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مئی تک ڈھاکا میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک چٹاگانگ (چاٹوگرام) میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں بھی اہمیت کی حامل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ جلد ہی دونوں سیریز کے حتمی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا، جس کے بعد میچز کی میزبانی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.