ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔جاپان کے شہر نشین کے کوروجی اسپورٹس پارک میں کھیلے جانے والے گولڈ میڈل میچ میں بھارتی کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیتا۔ انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں کے درمیان روایتی مصافحہ بھی نہیں ہوا۔ شیریاس ائیر اور صاحبزادہ فرحان نے ٹاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔بھارت اور پاکستان کے حالیہ مقابلوں میں بھی ہینڈ شیک نہ ہونے کا معاملہ سامنے آتا رہا ہے۔ ایشین گیمز کے فائنل میں بھی دونوں کپتانوں کے درمیان مصافحہ نہیں ہوا۔

نشین میں موسم بھی پاک بھارت فائنل کے لیے اہم معاملہ ہے۔ بارش کے باعث ایشین گیمز کے کئی کرکٹ میچز متاثر ہو چکے ہیں۔ فائنل سے قبل بھی موسم کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ مقابلے میں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ٹیمیں گولڈ میڈل کے حصول کے لیے میدان میں اتری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے