ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 میں جگہ بنا لی

0

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کینیڈین اوپنرز یووراج سامرہ اور کپتان دلپریت باجوہ نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 116 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ دلپریت باجوہ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یووراج سامرہ نے 65 گیندوں پر 110 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، جیکب ڈفی، کائل جیمیسن اور جمی نیشم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔ گلین فلپس 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ راچن رویندرا نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

میچ سے قبل کینیڈین کپتان دلپریت باجوہ کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے تاہم بعد میں اسپنرز کو مدد مل سکتی ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے باقاعدہ کپتان مچل سینٹنر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ڈیرل مچل نے ٹیم کی قیادت کی۔

اس کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے نہ صرف سپر 8 مرحلے میں جگہ بنائی بلکہ ایونٹ میں اپنی مضبوط پوزیشن بھی مستحکم کر لی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.