بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سامنے آ گئی

0

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور انہیں محفوظ ماحول میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کمپاؤنڈ 7 سیلز پر مشتمل ہے، جبکہ سیل کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری موجود ہے۔ کمپاؤنڈ سے ملحقہ 35×37 فٹ کا لان بھی ہے جہاں وہ بیٹھ کر کتابیں اور اخبارات پڑھتے اور دھوپ سینکتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ کے مطابق مذکورہ کمپاؤنڈ میں 30 سے 35 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی کو بہتر کلاس مہیا کی گئی ہے۔ انہیں ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی، گرم دودھ اور چیا سیڈز شامل ہوتے ہیں، جبکہ مسمی اور انار کا جوس بھی دیا جاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد، اچار مکس، آلو چپس، انڈہ فرائی اور مکس دال فراہم کی جاتی ہیں۔

شام کے وقت انہیں بادام، کشمش، ناریل پاؤڈر، دودھ، کھجور، کیلا اور سیب کا شیک دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صبح سے شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی حاصل ہے اور انہیں جیل میں محفوظ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.