وزیراعظم شہبازشریف سے ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

0

وزیراعظم شہبازشریف سے ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے  ملاقات  کی جس دوران  وزیراعظم نے پاکستان اور آئی اے ای اے کی مضبوط شراکت داری کو سراہا ۔ اس موقع پر انمول لاہور کو آئی اے ای اے تعاون مرکز کے طور پر نامزد کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔

ویانا انٹرنیشنل سینٹر میں ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا پاکستان آئی اے ای اے کے تکنیکی تعاون پروگرام سے بھی مستفید ہو رہا ہے ۔ ماہرین کی فراہمی اور رکن ممالک کی تربیت کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے پاکستان کی مہارت ، انجینئرز،سائنسدانوں اور ماہرین کے معیار کا اعتراف  کیا۔ جوہری تحفظ اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان کے تعاون کی تعریف کی ۔ رافیل ماریانو گروسی کا کہنا تھا پاکستان جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال میں دیگر ممالک کی مدد کے لئے موزوں ہے ۔ مارچ میں فرانس کے زیراہتمام نیوکلیئر انرجی سمٹ میں پاکستان کی فعال شرکت کے منتظر ہیں ۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.