آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 14 فیصد سے زائد فیصد کمی
آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 14.5 فیصد کمی ہوگئی۔ جنوری میں ترسیلات 374 ملین ڈالر رہ گئیں۔ اس کے باجود رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2025 میں آئی ٹی ایکسپورٹس 437 ملین ڈالر تھیں۔ جنوری دوہزار 2026 میں ترسیلات 374 ملین ڈالر رہ گئیں۔ ماہانہ کمی کے باوجود آئی ٹی شعبےکی مجموعی کارکردگی مضبوط رہی۔ مالی سال دوہزار 2025،26 کے پہلے 7 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جولائی تا جنوری آئی ٹی ترسیلات دو ارب 61 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات دو ارب 17 کروڑ ڈالر تھیں۔
سالانہ بنیاد پرجنوری 2026 میں آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری 2025 کے 313 ملین ڈالر کے مقابلےمیں گزشتہ ماہ ترسیلات 374 ملین ڈالر رہیں۔