ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی انسداد دہشت گردی کیس میں ضمانت منظور

0

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس سے جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر نوٹس جاری کر دیئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف پولیس سے جھگڑے کے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی اور 10،10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

وکیل ریاست علی آزاد نے مؤقف اپنایا کہ یہ بے بنیاد مقدمہ اچانک سامنے لایا گیا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس میں سزا کے خلاف ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اپیلوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواستوں پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے جواب طلب کر لیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.