غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری

0

غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے ، اسلام آباد سمیت پانچ اضلاع میں 2 ہزار اہلکاروں کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران درجنوں افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں مربوط سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے، جن میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کے اہلکار شریک تھے۔ مجموعی طور پر دو ہزار اہلکار مختلف علاقوں میں متحرک رہے۔

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 165 گھروں کی تلاشی لی گئی، کارورائی کے دوران 51 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 16 افغان شہری اور 35 مشتبہ افراد شامل ہیں۔ راولپنڈی میں 120 افراد اور 50 گھروں کی چیکنگ کی گئی، ضلع جہلم کے علاقے دینہ میں رات گئے کارروائی کے دوران 25 گھروں کی تلاشی، 62 افراد کی چیکنگ اور 18 رہائشیوں کی پروفائلنگ کی گئی۔ ضلع اٹک کے 5 مقامات پر بیک وقت آپریشن کے دوران 230 مساجد کی حفاظت اور غیرقانونی افغان شہریوں کی اسکریننگ کی گئی۔ حسن ابدال، حضرو، پنڈی گھیپ، جنڈ، فتح جنگ اور اٹک میں مسلسل چیکنگ جاری رہی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.