احسن اقبال کی اداکارہ شبنم سے ڈھاکا میں ملاقات، پاکستانی فن اور تعلقات پر بات

Ahsan Iqbal meets actress Shabnam in Dhaka, discusses Pakistani art and relations

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ماضی کی پاکستانی فلموں کی مقبول اداکارہ شبنم سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کا مستقبل نئی نسل کی اُمیدوں، خوابوں اور اُمنگوں سے وابستہ ہے۔

شبنم نے ملاقات کے دوران بتایا کہ وفاقی وزیراحسن اقبال نے ان سے رابطہ کیا، اور باوجود طبیعت ناساز ہونے کے، وہ ملاقات کے لیے پاکستانی ایمبیسی پہنچی۔ اداکارہ نے کہا کہ ملاقات بہت دلچسپ اور سنجیدہ رہی، اور احسن اقبال نے ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچپن سے شبنم کی فلموں کے مداح ہیں۔

شبنم نے اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا، جن کی کوششوں سے کراچی اور ڈھاکا کے درمیان فضائی راستے کھلے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کے تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے