برازیل کی سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس پلاسٹک سرجری کے بعد انتقال کر گئیں

0

برازیل کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس پلاسٹک سرجری کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجری کے بعد ان کے پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا بن گیا، جس کے باعث انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ان کی قریبی دوست Giovana Borges نے انسٹاگرام پر بتایا کہ بیانکا گھر پر صحت یابی کے مرحلے میں تھیں جب انہیں پلمونری کلاٹ ہوا اور دو مرتبہ دورے بھی پڑے، اور اسپتال پہنچنے تک ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بیانکا ڈیاس کا انتقال سرجری کے صرف 18 دن بعد ہوا۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریباً 60 ہزار فالوورز تھے، جہاں وہ اپنی طرزِ زندگی اور ماڈلنگ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی تھیں۔ ان کی آخری پوسٹ دسمبر میں شیئر کی گئی ایک سیلفی تھی۔

ان کے اچانک انتقال پر سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.