آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاک بھارت مقابلہ 14 جون کو ہو گا

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق میگا ایونٹ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل تاریخی میدان لارڈز میں 5 جولائی کو منعقد ہوگا۔

گروپس

گروپ ون:
آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت، بنگلادیش، نیدرلینڈز

گروپ بی:
ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ

پاک بھارت ٹاکرا

پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 14 جون کو کھیلا جائے گا جسے ٹورنامنٹ کے بڑے مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ میں دنیا کی صفِ اول کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور انگلینڈ کے مختلف شہروں میں میچز کا انعقاد ہوگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے گروپ مرحلہ سخت ہوگا کیونکہ اس میں آسٹریلیا اور بھارت جیسی مضبوط ٹیمیں شامل ہیں، تاہم اچھی کارکردگی سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.