بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی زیر تعمیر نالےمیں گرکر معمولی زخمی ہوگئیں

0

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی اڈیالہ جیل کے قریب زیر تعمیر نالے میں گر کر معمولی زخمی ہوگئیں،وہ نماز کے لئے قریبی عمارت میں جانے کیلئے نالہ پھلانگ کر پار کرنے کی کوشش کر رہی تھیں ۔

نورین نیازی بانی سے ملاقات کے لئے داہگل ناکہ پر موجود تھیں،ظہر کی نماز کا وقت ہونے پر وہ قریبی عمارت میں جانا چاہتی تھیں،پی ٹی آئی کی دیگر خواتیں زیر تعمیر نالہ پھلانگ گئیں ۔

نورین نیازی نے دوسری بہن کا ہاتھ پکڑکر نالہ پار رکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں اور نالے میں گر گئیں ،نورین نیازی کو فوری طور پر زیر تعمیر نالے سے نکالا گیا ۔

خوش قسمتی سے انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں،نالے سے نکالے جانے پر نورین نیازی دیگر خواتین کے ہمراہ قریبی پلازے میں چلی گئیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.