ڈاکٹر یاسمین راشد نے عام انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع
ڈاکٹر یاسمین راشد نے عام انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔
یاسمین راشد نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے الیکشن ٹریبونل نے نوازشریف کی کامیابی کے خلاف درخواست تکنیکی بنیاد پر خارج کی ۔ ٹریبونل نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا ۔ فارم پینتالیس میں تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے آئینی تقاضے کے خلاف ہے ۔ حتمی نتائج مرتب کرنے کیلئے امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی تقاضا ہے جو پورا نہیں کیا گیا ۔ یاسمین راشد نے استدعا کی ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں حلقہ ایک سو تیس سے کامیاب قرار دیا جائے