پنجاب پیف ٹیک قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
پنجاب پیف ٹیک قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پراونشنل انٹیلی جنس فیوژن اسسٹمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں پیف ٹیک اور امن و امان کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پہلی مرتبہ اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے دیدی گئی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب میں فوری طور پر سائبر کرائم سیل قائم کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے اور پنجاب کی عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے مسلسل کومبنگ آپریشن کی ہدایت کر دی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے داخلی اور خارجی راستوں پر اسپیشل ڈیجیٹل سیکنر لگانے کیلئے فوری اقدامات ، دہشتگروں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے وسل بلویئرسسٹم مستحکم کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کیلئے خصوصی ڈیش بورڈ بھی قائم کر دیا گیاہے ۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پیف ٹیک میں سائبر سیکیورٹی اور دیگر امور کے لئے اے آئی ہب بھی قائم کی جائے گی۔
مریم نواز نے ہدایت دی کہ دہشت گردوں کی کارروائی پر ری ایکشن کی بجائے پیشگی کارروائی کی پالیسی اپنائی جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے چاہتے ہیں، عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔