فرانس اور برطانیہ یوکرین کو جوہری صلاحیت دینے کی کوشش کر رہے ہیں، روس

0

روس کی خفیہ ایجنسی روسی بیورو آف فارن انٹیلی جنس سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس اور برطانیہ یوکرین کو جوہری صلاحیت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ماسکو کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے میں کیف کو مضبوط پوزیشن حاصل ہو سکے۔

روسی بیان کے مطابق دونوں یورپی ممالک مبینہ طور پر چھوٹے جوہری ہتھیاروں کے پرزے یوکرین منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ ہتھیار یوکرین نے خود تیار کیے ہیں، تاکہ جوہری پھیلاؤ سے متعلق الزامات سے بچا جا سکے۔

روسی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرمنی نے اس منصوبے میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب فرانس، برطانیہ اور یوکرین کی جانب سے روس کے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ مغربی ممالک اس سے قبل بھی روس کے اسی نوعیت کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس نوعیت کی اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں اور یورپی سیکیورٹی کے لیے سنگین چیلنج بن سکتی ہیں، تاہم فی الحال اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.