سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشنز 26 خوارج ہلاک ، بلوچستان میں 8 مارے گئے

0

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشنز  کے دوران 26 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ بلوچستان میں 8 دہشتگرد مارے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق 24 فروری کو خیبرپختونخوا میں 4 مختلف جھڑپوں کے دوران 26 خوارج ہلاک کر دیئے گئے جبکہ بلوچستان میں 8 دہشتگرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے سمبازہ میں کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان سرحد پر خوارج کی نقل وحرکت پر کارروائی کی گئی  جس دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والا خارجی مارا گیا ۔

لکی مروت میں آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے 3 خوارج ہلاک ہوئے ، بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دوجھڑپوں میں 10خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.