ٹرمپ کا مسلم امریکی ارکان کانگریس کے خلاف متنازعہ بیان، الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ

Trump's controversial statement against Muslim American members of Congress, calls for Ilhan Omar and Rashida Tlaib to be deported from the country

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم امریکی ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کے خلاف سخت اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو ملک سے نکال دینا چاہیے اور ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے۔

صدر ٹرمپ نے دونوں پر ‘پاگل’ اور ‘دماغی طور پر بیمار’ ہونے کے الزامات بھی عائد کیے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب منگل کے روز کانگریس میں اپنے خطاب کے دوران الہان عمر اور رشیدہ طلیب نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔

امریکی مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ٹرمپ کے بیانات کو متعصبانہ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے بیانات سیاسی تقسیم اور نفرت کو فروغ دیتے ہیں۔ تنظیم نے مزید کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف اس نوعیت کی زبان جمہوری اقدار کے منافی ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

یہ بیان امریکی سیاسی ماحول میں کشیدگی اور مسلم امریکی برادری کے تحفظات میں اضافہ کا باعث بننے کا خدشہ ظاہر کرتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے