گھوٹکی میں زہریلاپانی پینے سے 5 بچے جاں بحق

0

گھوٹکی کے علاقے میرپورماتھیلو کے گاؤں الہیٰ بخش چھجن میں زہریلاپانی پینے سے5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق بچوں نے کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں پانی ڈال کر پی لیا تھا، تین بچے دو روز قبل سکھر اسپتال لیجاتے ہوئے جاں بحق ہوئے، ایک بچہ گذشتہ روز جاں بحق ہوا، ایک بچہ آج جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال کےدرمیان ہیں، جان بحق ہونےوالےبچوں کاتعلق ایک ہی گاؤں سے ہے اور آپس میں رشتہ دار ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.