پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی ہیٹرک ۔۔۔ کاروبار تیزی سے شروع ہوا۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1280 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس کے بعد فروخت کا دباؤ بتدریج شروع ہوا ۔۔۔ مارکیٹ کے Graph نے سلائیڈ کی شکل اختیار کر لی۔۔
کاروبار کے اختتام پر حصص بازار 463 پوائنٹس کی مندی کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار پر بند ہوا۔۔۔۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں سکڑ رہی ہیں۔۔ ہفتے کے آغاز پر ایک ارب سے زائد حصص کی تجارت اب 60 کروڑ 45 لاکھ شیئرز تک محدود ہو گئی۔۔ کاروباری سودے 20 ارب 44 کروڑ روپے میں طے پائے ۔۔۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز حصص کی مالیت میں 87 ارب روپے کی کمی آئی۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 523 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔