آج رات چاند خانۂ کعبہ کے عین اوپر نظر آئے گا، قبلہ رخ کے تعین کا نادر موقع

0

سعودی ماہرینِ فلکیات کے مطابق آج شب ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے میں آئے گا جب چاند خانۂ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ اس موقع پر چاند تقریباً 91 فیصد روشن ہوگا اور اس کے ساتھ دیگر چمک دار ستارے بھی آسمان پر واضح دکھائی دیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ منظر عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا اور کسی خصوصی دوربین کی ضرورت نہیں ہوگی۔ فلکیاتی حساب کے مطابق جب چاند براہِ راست خانۂ کعبہ کے اوپر ہوگا تو دنیا کے مختلف خطوں میں موجود مسلمان آسانی کے ساتھ قبلہ رخ کا درست تعین کر سکیں گے۔

اس طریقے میں جس مقام پر چاند نظر آئے، اسی سمت کو قبلہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس لمحے چاند کا عمودی زاویہ خانۂ کعبہ کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ موقع سال میں چند بار ہی میسر آتا ہے اور قبلہ کی درست سمت معلوم کرنے کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔

فلکیاتی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مقررہ وقت پر کھلے آسمان کے نیچے چاند کا مشاہدہ کریں تاکہ وہ اس قدرتی رہنمائی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.