ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے غیر قانونی اور ناقابل قبول ہیں، میئر نیویارک

0

میئر ظہران ممدانی نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو "غیر قانونی جارحیت” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں میئر ممدانی نے کہا کہ ایران پر فوجی کارروائیاں غیر قانونی جنگی مہم میں خطرناک حد تک شدت اختیار کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق شہروں پر بمباری اور نہتے شہریوں کی ہلاکت ایک نئے جنگی تھیٹر کا آغاز ہے، اور امریکی عوام کسی اور جنگ نہیں بلکہ امن کے خواہاں ہیں۔

میئر نے نیویارک میں سکیورٹی سخت کرنے کا اعلان بھی کیا اور بتایا کہ وہ نیویارک پولیس کمشنر اور ایمرجنسی مینجمنٹ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ حساس مقامات پر گشت بڑھا دیا گیا ہے اور ایرانی نژاد نیویارک کے شہریوں کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.