پنجاب حکومت کا مستحق فنکاروں کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈ، ماہانہ وظیفہ اور گرانٹس کا اعلان

0

لاہور — پنجاب حکومت نے مستحق فنکاروں کی مالی معاونت اور سماجی تحفظ کے لیے 50 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام پنجاب آرٹسٹ خدمت کارڈ پروگرام کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد اہل فنکاروں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق اہل فنکاروں کو ماہانہ 5 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، جبکہ ابتدائی مرحلے میں 63 مستحق فنکاروں کو فی کس 15 ہزار روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ وظیفے کی ادائیگی بینک آف پنجاب کے ذریعے کی جائے گی۔

پروگرام کے لیے سال کے آغاز میں درخواستیں طلب کی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں 2 ہزار 702 درخواستیں موصول ہوئیں۔ سکروٹنی کے بعد 1 ہزار 831 فنکاروں کو اہل قرار دیا گیا، جن کا ڈیٹا پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو منتقل کر دیا گیا ہے اور فنڈز کے اجرا کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

اس اسکیم کے تحت مستحق فنکاروں کے لیے 3 لاکھ روپے تک تعلیمی گرانٹ، 2 لاکھ روپے میڈیکل گرانٹ اور ایک لاکھ روپے تک دیگر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

حکومت نے 80 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے 10 سے 15 ہزار روپے ماہانہ پنشن دینے کی تجویز بھی زیر غور رکھی ہے، جبکہ 54 سال سے زائد عمر کے فنکاروں کے لیے خصوصی ریلیف اسکیم متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد فنکار برادری کو مالی مشکلات سے نکال کر انہیں باوقار معاشی سہارا فراہم کرنا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.