یو اے ای نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردئیے، سفیر سمیت عملہ واپس

0

ابوظبی – ایرانی میزائل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے اور سفیر سمیت سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ وزارت نے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں یو اے ای کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ تہران میں سفارتی مشن کی بندش عارضی نوعیت کی ہے اور خطے کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ابوظبی میں قائم امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہنگامی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے خوراک، پانی اور ادویات کا ذخیرہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی سفارتخانے نے 2 سے 4 مارچ تک معمول کی قونصلر خدمات بھی معطل کر دی ہیں۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سفارتی اور سکیورٹی اقدامات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ متعدد ممالک اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.