ایرانی فوج نے 560 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا، امریکا نے نقصان کی تصدیق میں اختلاف

0

تہران / واشنگٹن – ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایرانی فوج نے کہا کہ کویت میں واقع امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیں ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا اور برطانیہ کے تین تیل بردار جہاز بھی ہدف بنایا اور بحرین میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے کیے۔

تاہم امریکی سینٹ کام کے مطابق ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں پہنچ سکے۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، البتہ ابراہم لنکن طیارہ بردار جہاز پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اسی دوران ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسقط کے قریب بحری جہاز بھی نشانہ بنایا گیا، اور علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بحری اور فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے اور امریکی فوجی فورسز کو نقصان کم سے کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.