کویت میں متعدد امریکی لڑاکا طیارے کریش، پائلٹس محفوظ
کویت سٹی – کویت کی وزارت دفاع نے آج صبح تصدیق کی کہ ملک میں متعدد امریکی لڑاکا طیارے گر گئے ہیں، تاہم تمام پائلٹس محفوظ رہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزارت دفاع نے کہا کہ متعلقہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اور عملے کو بحفاظت اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ایف 15 طیارہ بھی کویت میں کریش ہوا، جس کا پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب ہوا اور زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا۔ وزارت دفاع نے ابھی طیاروں کے گرنے کی وجوہات واضح نہیں کی ہیں۔