ایران کے ڈرون و میزائل حملے جاری، اسرائیل اور خلیجی ممالک میں خوف و ہراس

0

تہران – ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی اور متعدد گاڑیاں اور املاک شدید نقصان کا شکار ہوئیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی یروشلم میں 9 شہری ہلاک ہوئے، جبکہ دیگر شہروں میں بھی سائرن بج اٹھے اور شہری بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

خلیجی ممالک میں بھی شدید کشیدگی دیکھی گئی۔ کویت میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھواں اٹھا، بحرین (منامہ)، قطر (دوحہ) اور متحدہ عرب امارات (ابوظہبی) میں دھماکوں اور جنگی طیاروں کی پروازوں کی آوازیں سنائی دیں۔ کویت سٹی کے قریب مینا الاحمدی آئل ریفائنری میں ملبہ گرنے سے دو کارکن معمولی زخمی ہوئے۔ اربیل میں عراقی فضائی دفاع نے انٹرنیشنل ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے میزائل اور ڈرون ناکارہ بنا دیے۔

خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کویت میں امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ سفارتخانے کی طرف نہ آئیں، کھڑکیوں سے دور رہیں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

ایران کے فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 560 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ خطے میں جوابی کارروائیوں اور حملوں کے دوران مزید خطرات اور ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.