پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا شیڈول تیار، افتتاحی میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا

0

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کے لیے حتمی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے اور لیگ انتظامیہ نے مکمل شیڈول فرنچائزز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے 44 میچوں پر مشتمل مکمل شیڈول فرنچائزز کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ رواں سیزن میں سب سے زیادہ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، جہاں مجموعی طور پر 14 مقابلوں کی میزبانی کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں 10، فیصل آباد میں 7، ملتان میں 4، کراچی میں 6 جبکہ پشاور میں 2 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہونے والے میچز کے ملتان منتقل ہونے کا بھی خدشہ موجود ہے۔

پی ایس ایل سیزن 11 کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ کے دوران 7 اپریل، 21 اپریل، یکم مئی اور 4 مئی کو آرام کے دن رکھے گئے ہیں۔

پلے آف مرحلے کے مطابق پہلا کوالیفائر 2 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ پہلا ایلیمینیٹر 3 مئی اور دوسرا ایلیمینیٹر 5 مئی کو لاہور میں شیڈول ہے۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل 10 مئی کو شیڈول کیا گیا ہے، تاہم فائنل کے مقام کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق فائنل مقابلہ امریکا، برطانیہ یا لاہور میں کرانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

فائنل کے مقام سے متعلق حتمی فیصلہ محسن نقوی کریں گے، جو اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.