کاوا والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے قازقستان کو 3-0 سے ہرا کر ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا

کاوا والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے قازقستان کو سیدھے سیٹس میں 3-0 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان نے میچ کے پہلے سیٹ میں قازقستان کو 23-25 سے شکست دے کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی قومی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 19-25 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ تیسرے سیٹ میں 21-25 سے فتح سمیٹ کر میچ 0-3 سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم اس کامیابی سے قبل ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی تھی، تاہم قازقستان کے خلاف فتح نے ایونٹ میں پاکستان کی مضبوط پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

دوسری جانب قازقستان کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ پاکستان مسلسل فتوحات کے ساتھ ٹائٹل کی مضبوط امیدوار بن کر ابھرا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے