واشنگٹن – امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے افغانستان کو باضابطہ طور پر ایسی ریاست کے طور پر نامزد کیا ہے جہاں لوگوں کو غلط اور ناجائز طریقے سے حراست میں رکھا جا رہا ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ طالبان حکومت اب بھی پالیسی میں رعایتیں حاصل کرنے کے لیے دہشت گردانہ حربے استعمال کر رہی ہے، لیکن موجودہ امریکی انتظامیہ کے دور میں یہ طریقہ کار کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالبان فوری طور پر افغانستان میں قید تمام امریکی شہریوں بشمول ڈینس کوائل اور محمود حبیبی کو رہا کریں۔
امریکی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ امریکا اپنے شہریوں کی رہائی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور اس سلسلے میں طالبان حکومت پر دباؤ جاری رہے گا۔
