سینئر اداکار سید عاصم بخاری انتقال کر گئے

Actor asim Bukhari

لاہور – لالی وڈ اور ٹی وی کے سینئر اداکار Syed Asim Bukhari انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ گزشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے تھے اور جمعرات کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم بخاری طویل عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ وہ گزشتہ پندرہ روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مرحوم نے اپنے طویل فنی کیریئر کے دوران متعدد ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی شاندار کارکردگی سے ناظرین کے دل جیتے۔ شوبز حلقوں میں انہیں اداکاری کا استاد بھی کہا جاتا تھا اور انہوں نے کئی نئے فنکاروں کی رہنمائی بھی کی۔

اہل خانہ کے مطابق سید عاصم بخاری کی نمازِ جنازہ جمعرات کو بعد از نمازِ عصر ان کی رہائش گاہ کے قریب بحریہ آرچرڈ کی مسجد الرشید میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں قریبی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

اداکار کے انتقال پر فنکار برادری اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے