ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مختلف عالمی لیگز میں ایکشن میں

National team that qualified for Hockey World Cup returns home, Prime Minister announces Rs. 1.5 million reward for each player

لاہور  – آٹھ سال بعد FIH Hockey World Cup میں رسائی حاصل کرنے والی Pakistan men’s national field hockey team کے کھلاڑی رواں ہفتے سے مختلف بین الاقوامی ہاکی لیگز میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق Pakistan Hockey Federation نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیرونِ ملک لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان Imad Butt، معین شکیل اور غضفر ہانگ کانگ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ مقامی لیگ میں حصہ لیں گے۔ جبکہ Sufyan Khan اور Ahmad Nadeem فرانس میں لیگ میچز کھیلیں گے۔

اسی طرح رانا وحید جرمن لیگ میں اپنے معاہدے کی پاسداری کریں گے جبکہ دو سے تین پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا میں ہونے والی لیگ ہاکی میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو جون میں FIH Pro League کے میچز یورپ اور انگلینڈ میں کھیلنے ہیں، اس لیے مختلف لیگز میں مصروف کھلاڑی پرولیگ کی تیاری کے لیے قومی کیمپ شروع ہونے سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے