غیرملکیوں کیلئے پاکستانی ویزے کے حصول کا طریقہ کار تبدیل

پاکستانی ویزوں کے حصول کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا۔ ویزہ اجرا میں تبدیلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

وزارت داخلہ آن آرائیول اور پرائر ٹو آرائیول ویزوں کے اختیار سے دستبردار ہوگیا، پاکستانی ویزے اب متعلقہ سفارتخانے اور سفارتی مشنز ہی جاری کریں گے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ویزہ پراسیسنگ کا سارا عمل سفارتی چینل سے ہی ہوگا، ویزے کیلئے درخواست موجودہ پورٹل کے ذریعے ہی دی جاسکتی ہے، آن لائن درخواست آنے پر کیس متعلقہ سفارتخانے کو بھیجا جائے گا، متعلقہ سفارتخانے کی کلیئرنس سے ہی ویزے جاری ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے