مشی گن میں یہودی عبادت گاہ اور ورجینیا کی یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعات، حملہ آور ہلاک

Shootings at synagogue in Michigan and University of Virginia, attackers killed

امریکہ میں دو الگ الگ تشدد کے واقعات میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ مشی گن کے جنوب میں واقع بلوم فیلڈ میں جمعرات کو ٹیپل اسرائیل نامی یہودی عبادت گاہ پر ایک مسلح شخص حملہ آور ہوا۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی سے عبادت گاہ کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد حملہ آور اندر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران مبینہ طور پر حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

اسی دن ورجینیا کے علاقے نورفوک میں واقع اولڈ ڈومینین یونیورسٹی میں بھی اندھادھن فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ بعد میں حملہ آور بھی ہلاک ہوا۔ ایف بی آئی نے اس واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایف بی آئی کے چیف اسپیشل ایجنٹ ڈومینیک ایونز کے مطابق ورجینیا میں فائرنگ کرنے والا محمد بیلور جالوہ تھا، جو آرمی نیشنل گارڈ کا سابق رکن اور 2017 میں امریکہ میں دہشت گرد حملے کی سازش کے الزام میں قصوروار ٹھہرا کر جیل کی سزا کاٹ چکا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے