چین کی ریڈ کراس ایران کے لیے 200,000 ڈالر کی انسانی امداد دے گی

Chinese Foreign Ministry spokesman Guo Jiaqun

بیجنگ – چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایرانی ہلال احمر کو 200,000 ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گی، جس کا مقصد خاص طور پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے طلباء کے اہلخانہ سے تعزیت اور امداد فراہم کرنا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پریس بریفنگ میں کہا کہ "چین ایرانی شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر ہونے والے تمام اندھا دھند حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ ایرانی عوام کو ضروری مدد فراہم کرنے اور ایران کی مدد کے لیے تیار ہے۔

اس امدادی اقدام کے ذریعے چین انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے متاثرہ افراد کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار اجاگر کر رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے