اگر ایران کی بجلی تنصیبات پر حملہ ہوا تو آدھے گھنٹے کے اندر پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے، علی لاریجانی

Ali Larijani, head of Iran's National Security Council

تہران – ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے توانائی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا تو پورا مشرقِ وسطیٰ شدید نتائج بھگت سکتا ہے۔

لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اگر امریکی فوج ایران کی بجلی کی تنصیبات پر حملہ کرے تو آدھے گھنٹے کے اندر پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے، اور اس صورتحال میں امریکہ کے فوجیوں کے لیے خطے میں محفوظ رہنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا، "جنگ شروع کرنا آسان ہوتا ہے مگر صرف چند ٹوئٹس سے جنگ نہیں جیتی جا سکتی، ایران اس سنگین غلطی پر امریکہ کو پچھتانے پر مجبور کرے گا۔”

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کی بڑی حد تک فوجی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے، اور اگر چاہے تو ایک گھنٹے میں ایران کے بجلی کے نظام کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق گزشتہ 12 دنوں میں ایران میں تقریباً 6 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور ایران کے 90 سے زائد بحری جہاز تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے۔

ادھر نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے بیان میں قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے دشمنوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے بند رکھی جائے گی، اور پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ اس اہم بحری گزرگاہ سے تیل کا ایک قطرہ بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے