کراچی – پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان Fahad Mustafa حالیہ انٹرویو کے بعد اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔
اداکار نے اپنی نئی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا، جس میں وہ اسپورٹس ویئر اور شارٹس میں نظر آئے اور اسی لباس میں انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔
انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس لباس کو ناپسند کیا گیا اور متعدد افراد نے اداکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انٹرویو جیسے موقع کے لیے زیادہ مناسب اور باوقار لباس کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔
ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے شارٹس پہننے سے پہلے کم از کم ورزش کر کے اپنی ٹانگوں کو بہتر بنا لینا چاہیے تھا، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ اداکار کا یہ لباس مناسب نہیں لگ رہا۔
تاہم دوسری جانب کئی مداحوں نے اداکار کے حق میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لباس ایک ذاتی پسند کا معاملہ ہے اور اس پر غیر ضروری تنقید نہیں ہونی چاہیے۔
