سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں باپ نے مبینہ طور پر بیوی اور 5 بچوں کو قتل کردیا۔
سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ کے چک جنوبی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ملزم یاسین ملاح نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کیا جن میں 4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔
واقعہ کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کرلیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازعہ یا ذہنی دباؤ کا نتیجہ ہوسکتا ہے تاہم اصل حقائق جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں ۔
