آبنائے ہرمز صرف دشمن ممالک کے لیے بند ہے، امریکا سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں، ایران

US accuses Iran of laying mines in the Strait of Hormuz, Iran denies

ایران کے وزیر خارجہ Abbas Araghchi نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف دشمن ممالک کے لیے بند ہے اور ایران نے امریکا سے کسی قسم کی بات چیت یا مذاکرات کی کوشش نہیں کی۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں جب تک کہ امریکی صدر Donald Trump جنگ کو غیر قانونی نہیں مان لیتے۔ انہوں نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ جنگ ختم ہو، لیکن ایسا دوبارہ نہ دہرایا جائے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ آبنائے ہرمز ایران کے نزدیک کھلی ہے اور متعدد ممالک اس سے گزرنے کے لیے رابطہ کرچکے ہیں، تاہم دشمن ممالک کے لیے یہ بند رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاسداران انقلاب نے امریکی صدر کو چیلنج کیا تھا کہ اگر ایرانی بحریہ ختم ہوچکی ہے تو خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج کر دکھائیں، اور امریکا اتحادیوں سے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے مدد طلب کر رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے