ایران کے وزیرِ خارجہ Abbas Araghchi نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیف Ali Larijani سمیت اعلیٰ عہدیداروں کے قتل سے ایرانی حکومت کو کوئی دھچکا نہیں لگا۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایک مضبوط اور مستحکم سیاسی ڈھانچے کا حامل ملک ہے، جس میں سیاسی، معاشی اور سماجی ادارے مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ امریکا اور اسرائیل اب تک یہ حقیقت کیوں نہیں سمجھ سکے کہ ایران کا نظام کسی ایک فرد پر منحصر نہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق اگرچہ افراد اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور اثر و رسوخ رکھتے ہیں، تاہم کسی ایک شخصیت کی موجودگی یا عدم موجودگی سے ریاستی نظام متاثر نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کا سیاسی نظام ایک ایسا مضبوط ڈھانچہ ہے جو موجودہ حالات میں بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
