گھوٹکی میں دو فریقین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

گھوٹکی کے کچو بنڈی کے علاقے میں جاگیرانی اور لولائی قبائل میں مسلح تصادم 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگے۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی کے کچے علاقے  کچو بنڈی میں جاگیرانی اور لولائی قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں راحب لولائی، ماکوڑو لولائی اور مہر لولائی شامل ہیں، جبکہ جاگیرانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے کے نور اور ہدایت جاگیرانی بھی ہلاک ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمی تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔یہ واقعہ کچے علاقے کچو بنڈی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے